پاکستان: شعبہ تعلیم بیمثال اقدامات کے نتیجہ خیز نتائج سامنے آئے ہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب

پاکستان / اپریل 22، 2018 / مصنف: ایڈیشنل اسٹاف / منبع: ڈیلی پاکستان

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے تعلیم کے میدان میں ہمارے بے مثال اقدامات کے مثبت اور نتیجہ خیزنتائج سامنے آئے ہیں۔ تعلیمی شعبہ میں نمایاں کامیابیوں کے ثمرات سے لاکھوں طلباء و طالبات مستفید ہوئے ہیں۔ شعبہ تعلیم میں انقلابی اقدامات کر کے کم وسیلہ طلباء وطالبات کو ان کا حق دیا گیا ہے۔ پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈجیسے غیر معمولی اور منفرد پروگرام کے ذریعے لاکھوں ہیروں کو تراشا گیا ہے۔ آج ہزاروں طلباء و طالبات اس پروگرام کی وساطت سے تعلیم مکمل کر کے عملی میدان میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ رہے ہیں ۔ پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے اربوں روپے کے تعلیمی وظائف طلباء و طالبات میں تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ ان تعلیمی وظائف کے ذریعے کم وسیلہ طلباء و طالبات کو اعلی تعلیم کا حق دیا گیا ہے۔ اس پروگرام میں دیگر صوبوں کے ہونہار کم وسیلہ طلباء و طالبات کو بھی شامل کیا گیا ہے اور پنجاب حکومت کے اس اقدام سے قومی یکجہتی کو فروغ ملا ہے۔ اللہ تعالی نے عام انتخابات میں کامیابی دی تو تعلیمی فنڈ کا دائرہ کار پاکستان بھر میں پھیلائیں گے اور جس طرح یہ پروگرام پنجاب میں جاری و ساری ہے اسی طرح خیبر پختونخوا ، سندھ اور بلوچستان میں بھی تعلیمی وظائف کا اجراء کریں گے۔ زرداری اور نیازی دونوں کو پانچ برس کے دوران طلباء و طالبات کیلئے ایسا پروگرام شروع کرنے کی توفیق نہیں ہوئی تاہم مسلم لیگ( ن) ہی اس پروگرام کو آگے بڑھائے گی اور قائداعظمؒ کے وژن کے مطابق پاکستان کو عظیم تر بنائے گی۔ وہ صوبائی وزیر حمید ہ وحید الدین اورمسلم لیگ(ن) کے رہنماء و سابق ایم این اے سردار غلام عباس سے گفتگو کررہے تھے ،جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔

نیوز کے ذریعہ:

https://dailypakistan.com.pk/14-Apr-2018/764489

تصویر کا ذریعہ:

Pakistán: piden erradicar la intolerancia religiosa a través de la educación

Comparte este contenido: